ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

11 جون, 2024 10:00

مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر تیار کر رہی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اسٹریکس نامی فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو اسنیپ چیٹ کے اسٹریکس فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فی الحال اس فیچر کو صرف محدود صارفین کے اکاؤنٹس پر آزمایا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ نئی اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک کا فلاحی اداروں کیلئے لاکھوں ڈالرز عطیہ کا اعلان

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ میں اسٹریکس فیچر کے تحت صرف وہ لوگ ہی ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں جو بہت قریبی اور خاص دوست ہیں۔ یہ فیچر ایک خاص قسم کی گروپ چیٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

ٹک ٹاک میں اسٹریکس فیچر متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ وقت تک ایپلی کیشن استعمال کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top