ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں بڑااحتجاج

09 جون, 2024 09:52

ہزاروں افراد وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیل اور حماس کی جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والوں نے کہا یہ ایک سرخ لکیر ہے جسے اسرائیل نے عبور کیا ہے۔

سیکڑوں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے ارد گرد ایک سرخ بینر اٹھا رکھا تھا جس میں صدر جو بائیڈن پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غزہ کی جنگ کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے۔

مظاہرین نے نعرے لگائے کہ بائیڈن آپ چھپ نہیں سکتے، ہم آپ کی سرخ لکیر ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل حماس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسماعیل ہنیہ کا دو ٹوک پیغام

فلسطینی یوتھ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک مظاہرین ناس عیسیٰ نے کہا، "اس کا مقصد ایک سرخ لکیر کھینچنا ہے جہاں غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی بات آتی ہے تو بائیڈن کوئی لکیر نہ کھینچیں اور کہیں کہ ہم آج سرخ لکیر کھینچ رہے ہیں کہ اب بہت ہو چکا ہے۔ یہ ہتھیاروں پر پابندی کا وقت ہے اور اب اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے کو ہتھکڑیاں پہنادیں، جس پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، امریکا اسرائیل کی فنڈنگ بند کردے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top