ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

اسرائیل حماس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسماعیل ہنیہ کا دو ٹوک پیغام

08 جون, 2024 21:40

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، ایسا معاہدہ قبول نہیں جس سے فلسطینیوں کو تحفظ حاصل نہ ہو۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز وسطی غزہ کے علاقے النصیرات سے 4 مغوی یرغمالیوں کو زندہ بچا لیا، اس کے بعد اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے لوگ ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور مزاحمت کیساتھ حقوق کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا، "اگر (اسرائیلی) قابض یہ سمجھتا ہے کہ وہ زبردستی اپنی مرضی ہم پر مسلط کر سکتا ہے تو یہ خام خیالی ہے۔”

مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل کیوں کہا جاتا ہے ؟

حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات اور دیگر علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 55 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے رائٹرز کو بتایا کہ 9 ماہ کی لڑائی کے بعد چار اسیران کو دوبارہ حاصل کرنا کامیابی نہیں ہے بلکہ ناکامی کی علامت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top