مقبول خبریں
جنہوں نے لاڈلا پالا ہے وہ سنبھالیں بھی خود: مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد: مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جنہوں نے لاڈلا پالا ہے وہ سنبھالیں بھی خود، یہ لاڈلا عوام کو اداروں اور مخالفوں پر حملوں کیلئے اکسا رہا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان نہیں فتنا اور فسادی ہے، جنہوں نے لاڈلا پالا ہے وہ سنبھالیں بھی خود، اس لاڈلے کا علاج وہی ہے جو فتنے اور فسادی کا ہوتا ہے۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کل جو تشدد ملک بھر میں ہوا، اسلام آباد میں آگ لگائی گئی، اس کا حساب ہوگا، قوم فتنے کو پہچان چکی، اب تک ان کی سہولتکاری کرنے والے بھی آنکھیں کھولیں، سیاست پرامن ہوتی ہے، عمران خان عسکریت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں، یہ لاڈلا عوام کو اداروں اور مخالفوں پر حملوں کیلئے اکسا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھ دن میں الیکشن کرانے کی دھمکی عمران کی گیدڑ ببھکی ہے: ناصر شاہ
ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں سے ڈھیل دی گئی تھی اب ان کو بھی چاہئے کہ وہ ان کی رسی ٹائٹ کریں۔ عمران خان سیاستدان ہوتے تو سیاستدان ان سے بات کرتے، فتنا ہیں اس لئے قانون بندوبست کرے ان کا، لانگ مارچ وہ تھا جو چیئرمن بلاول نے کیا ، وہ سیاسی لانگ مارچ تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمن کا لانگ مارچ پورے ملک سے گذرا، لاکھوں لوگ تھے ایک پتا، ایک ٹہنی نہیں ٹوٹی تھی، جو اعلان ہی حملا کرنے کا کرے اسے قانون کبھی راستہ نہیں دے گا، حیدرآباد عمران خان کی فسادی سیاست دفن ہو چکی، قوم کو مبارک ہو۔