جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اردن میں حملے کے ذمہ داروں سے حساب لیا جائے گا:امریکا

30 جنوری, 2024 11:08

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اردن میں ہونے والے حملے کے ذمہ داروں سے حساب لیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن نے اپنی قومی سلامتی ٹیم اراکین سے ملاقات کی، جس میںبائیڈن نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ماہرین کے مطابق ایران میں کارروائی سے مشرق وسطی میں جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں اردن میں امریکی فوجی ڈرون روکنے میں کیوں ناکام رہےہیں۔
جان کربی نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کو جواب دینے کیلئے اپنے اختیارات پر غور کررہے ہیں،اچھی طرح جانتے ہیں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے ڈرون حملہ کیاہے۔

اس سلسلے میں ترجمان پینٹاگون سبریناسنگھ کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ایران امریکا سے جنگ نہیں چاہتا، امریگا بھی نہیں چاہتا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت آئے۔

ترجمان نےکہا کہ حملے میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ملوث ہونے کے اشارے ملےہیں۔
دوسری جانب اردن کےحملےسے متعلق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کا پینٹاگون میں نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا کہ اپنے فوجیوں پراردن جیسے حملے کو دوبارہ برداشت نہیں کرینگے ، جلد فوجیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرینگے۔
واضح رہے پینٹاگون نے اردن حملے میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کے نام ظاہر کردیئےہیںحملے کے وقت ہلاک ہونے والے ولیم ریورز، کینیڈی سینڈرز اور بریونا موفیٹ کوارٹرز میں سوئے ہوئے تھے۔

یہ پڑھیں:جب تک غزہ پر حملہ بند نہیں ہوجاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس رہنما

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top