جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے زمان پارک میں موجود ہیں، حوالے کیا جائے، ورنہ آپریشن ہوگا : عامر میر

17 مئی, 2023 15:18

لاہور : نگراں وزیر پنجاب کا کہنا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ایک سال سے فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے۔ ایسے لگتا ہے عمران خان کے لیے ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملوں میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے 453 کارکنوں کی نظری بندی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ زمان پارک میں پناہ لینے والے ملزمان کو 24 گھنٹے میں پولیس کے حوالے کیا جائے، ورنہ آپریشن کیا جائے گا۔ جناح ہاؤس پر حملے کے دوران شرپسند زمان پارک سے رابطے میں تھے۔ ان لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دی گئیں کہ گرفتاری ہوئی تو کچھ نہیں بچے گا۔ سیاسی قیادتیں گرفتار بھی ہوتی ہیں اور جیلیں بھی کاٹتی ہیں۔ بلوائیوں سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔ فیصلہ ہوگیا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا۔ اب کسی نے ریاست کی رٹ چیلنج کی تو فواد چوہدری سے زیادہ تیز دوڑ لگانا پڑے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top