جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یہ این آر او کی چوری کا پیسہ پورا کرنے کیلئے چیزیں مہنگی کر رہے ہیں: اسد عمر

04 جولائی, 2022 20:05

لاہور: اسد عمر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے نیب ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا، اب این آر او کی چوری کا پیسہ پورا کرنے کے لئے چیزیں مہنگی کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام صورتحال واضح ہے پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کے جلسوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی، پریڈ گراؤنڈ میں آج تک کسی کی جلسہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، کچھ نہیں ملا تو انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کر دیئے، الیکشن میں دھاندلی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہیں، حلقوں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے : شیریں مزاری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج عمران خان نے دیا تھا صحت کارڈ کی صورت میں، بائیس تاریخ کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے، سپریم کورٹ کے آڈر میں واضح تھا جتنے دن بھی بیٹھنا ہے بطور نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر بیٹھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی وزیر اعلیٰ نے اٹھارہ دن میں فارغ ہو جانا ہے، اب قوم فیصلہ کر لیا اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرنا، ان لوگوں نے نیب ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا، اب این آر او کی چوری کا پیسہ پورا کرنے کے لئے چیزیں مہنگی کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top