جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی:اسرائیلی وزیراعظم

04 نومبر, 2023 11:20

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس جنگ میں فاتح ہم ہی رہیں گے، ہم نےدشمنوں کو واضح پیغام دیا ہےکہ امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہمارا یہ پیغام حماس کی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کا واحد ہدف اسرائیلی ریاست کی تباہی ہے،حماس عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بند کردے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری جاری رہے گی،حماس کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے حماس نے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران 242 اسرائیلیوں کو یرغمال بنالیا تھا جن میں سے 4 کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا گیا ہے۔ جبکہ غزہ پراسرائیلی حملوں کا آج 29 واں دن ہے جس کہ نتیجے میں اب تک 10ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں 3 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ پرھیں:حماس نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم اس کا بدلہ طاقت سے لیں گے: اسرائیلی وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top