جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہر سیاستدان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے: یوسف رضا گیلانی

02 اکتوبر, 2023 15:32

ملتان: یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ہر سیاستدان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے منشور میں صحت اور تعلیم اولین ترجیح ہے، تعلیم کے لیے پیپلزپارٹی کی کئی کاوشیں ہیں، نواز شریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ہر سیاستدان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم بنا تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور انتہاپسندی تھی، جب حالات خراب ہوگئے تو ہم نے ملٹری آپریشن کیا، آزاد ، مستحکم خودمختار افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہیں، غیر قانونی مہاجرین سے متعلق حکومت پالیسی بنارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فی الحال الیکشن میں ہمارا کسی جماعت سے اتحاد نہیں: یوسف رضا گیلانی

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی املاک پر حملہ کیا گیا، انکے سوا باقیوں پر پابندی ہے، سائفر کا بیانیہ بنا کر جلسے کیے گئے، اسمبلی اور عالمی سطح پر باتیں کی گئیں، سائفر آیا تو اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا، جس وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئے وہ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتا، میری حکومت ہوتی تو سائفرکا اسی سطح پر جواب بھجواتا اور معاملہ ختم ہوجاتا، کیا آپ نے کبھی سنا کہ میں نے بطور وزیراعظم قومی راز پر بات کی ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top