ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

13 مئی, 2024 18:15

آرمی چیف جنرل عاصم منیر جی ایچ کیو می تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے، افسران اورجوانوں کوستارہ امتیازملٹری ،تمغہ بسالت اوردیگرایوارڈزدیےگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی جانب سے شہداء اورغازیوں کی خدمات کوشاندارخراج تحسین، پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور، بجلی اور آٹے کے نئےنرخ مقرر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، شہدااورغازی ہمارےقومی ہیروزہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم نے مزید کہا کہ آزادی ،سلامتی بہادرجنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہداقوم کے لیے امیداوراستقامت کی کرن ہیں۔

خیال رہے 9 مئی کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن رہے گا، ان سازشی عناصر سے کوئی سمجھوتہ یا ڈیل نہیں ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور گیریژن کے دورے پر آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل عاصم نے قوم کیلئے خدمات، پیشہ ورانہ مہارت پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top