ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور، بجلی اور آٹے کے نئےنرخ مقرر

13 مئی, 2024 16:31

آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال رنگ لے آئی ،حکومت نے آزاد کشمیر میں آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نئے نرخ مقرر کر دیے گئے۔

جی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آزاد کشمیر میں بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3روپے فی یونٹ مقرر کردیا جب کہ 100 سے 300یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زائد یونٹ پر 6 روپے فی یونٹ نرخ مقرر کردیے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل ایک سے 300یونٹ تک 10جبکہ 300سے زائد یونٹ پر 15روپے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کا مقدمہ سینیٹ میں لے کر گیا، 47 دن تک اس معاملے پر بات ہوتی رہی، سستی روٹی اور سستا آٹا مطالبہ ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں لانگ مارچ سے قبل مظفر آباد میں چوکوں اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔ دارالحکومت میں تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اس سے قبل مظاہرین اور ریاستی حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top