جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان میں کوئی سوچ نہیں: نگراں وزیر خارجہ

28 ستمبر, 2023 17:09

اسلام آباد: جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان میں کوئی سوچ نہیں ہے، پاکستان ہر فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، انوار الحق کاکڑ نے وبائی امراض سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی، نگراں وزیراعظم نے مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں، انوار الحق کاکڑ نے عالمی میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیئے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد سے بھی ملاقات کی، مختلف اعلیٰ سطح ملاقاتوں میں نگرں وزیراعظم شریک ہوئے، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر اور بل گیٹس سے بھی ملاقات ہوئی، دورے میں کشمیری عوام کی واضح حمایت کا اعلان کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بھی اجاگر کیا گیا، 20 کے قریب باہمی میٹنگز میں وزیراعظم نے شرکت کی، کشمیر کے حق خودارادیت پر واضح انداز میں دنیا کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتا ہوں :نگراں وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ دورہ نیویارک کے دوران مسئلہ کشمیر پر اپنا مؤقف پیش کیا، دورہ نیویارک میں میری بھی بہت زیادہ مصروفیات رہیں، وزیراعظم نے ایرانی صدر، نائب وزیراعظم چین سے بھی ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے کونسل آف فارن ریلیشنز میں بات کی۔

نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان میں کوئی سوچ نہیں، فلسطین اور خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکا میں بھی سوالات ہوئے، پاکستان ہر فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top