جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مولانا فضل الرحمان سے بڑا گھٹیا کوئی انسان نہیں، مقدمہ درج کرائیں گے : یاسمین راشد

01 دسمبر, 2022 14:39

لاہور : وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی ایسی ویڈیو جاری کی گئی، ہمارے سر شرم سے جھک گئے، مولانا فضل الرحمان سے بڑا گھٹیا کوئی انسان نہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ اعظم سواتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لے۔ ایک بوڑھے شخص پر تشدد کرکے کیا پیغام دیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی ویڈیو جاری کی گئی جس سے ہم عورتوں کے سرشرم سے جھک گئے۔ یہ امپورٹڈ حکومت اور رانا ثناء اللہ کیا تمہارے گھروں میں مائیں بہنیں نہیں؟ اعظم سواتی کو انصاف نہیں مل رہا اور پھر گرفتار کرلیا گیا۔ امید ہے چیف جسٹس نوٹس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سود کے خاتمے کا اعلان خوش آئند ہے، وزیر اعظم اس فیصلے پر عملدر آمد کرائیں: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے بڑا گھٹیا کوئی انسان نہیں ہے، انہوں نے جو خواتین سے متعلق زبان استعمال کی، ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ یقینی بنائیں گے کہ انہیں سزا ملے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ مجھے احتجاج کے دوران مرد پولیس اہلکار نے گھیسٹ کر نکلا، کوئی نہ بولا۔ ہم خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی بات تو ان کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ ہم سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے کر چادر اور چار دیواری کا تحفظ کرے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ جس طریقے سے تم نے خواتین کو زدوکوب کیا ہمارے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top