جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ بندی پر ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، حماس

05 فروری, 2024 10:14

 

حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ تقریباً چار ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے عارضی جنگ بندی کا تاحال کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔

لبنان میں حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا، حماس کے رہنما اسرائیل، قطر، مصر اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کی طرف سے تیار کردہ مجوزہ فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک نے وہ کسی بھی اقدام پر بات چیت کے لیے تیار ہے، جوہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کو ختم کر دے۔

اگرچہ حمدان نے تصدیق کی کہ گروپ کو پیرس میں ثالثین کی طرف سے تیار کردہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور یہ کہ اس منصوبے کی بعض تفصیلات موجود نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ہم اپنے مؤقف کا اعلان کریں گے جس کی بنیادہماری یہ خواہش ہے کہ اس جارحیت کو جلد از جلد ختم کیا جائے جو ہمارے لوگوں کو درپیش ہے۔

حمدان نے کئی ممالک کے فیصلے پر بھی تنقید کی جنہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (اونروا) کے لیے مالی امداد معطل کر دی کیونکہ 7 اکتوبر کے حملوں میں اس کے مٹھی بھر ملازمین کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔

انہوں نے اسے صہیونی جھوٹ اور اجتماعی سزا پر مبنی ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا۔

یہ پڑھیں : حماس کی قید میں یرغمالیوں کے خاندانوں کا اسرائیلی پارلیمنٹ پر دھاوا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top