مقبول خبریں
جج مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت کرنے والوں سے بیان حلفی طلب
اسلام آباد : رجسٹرار سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت کرنے والوں کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت کنندہ میاں داؤد اور دیگر تین افراد کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ حکومت کو چلنے دیتی ہے یا آرٹیکل 6 لگاتی ہے : شیخ رشید
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ممبران جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر جلد جائزے شروع کرنے والے ہیں۔