جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں آج پاور شیئرنگ طے پا جانے کا امکان

19 فروری, 2024 11:59

 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں آج پاور شیئرنگ کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات آج شام 4بجے سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوں گے،ن لیگ معاہدے پر دستخط سےپہلے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق ہر جماعت کو اس کی نمائندگی کے مطابق کابینہ میں نمائندگی ملے گی ، جب کے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرانے سے متعلق ن لیگ اپنا مطالبہ دوبارہ دہرائے گی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی  اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے۔

آج مذاکرات میں پاور شیئرنگ سے متعلق آئینی اور حکومت سازی سے متعلق امور پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے، مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top