جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے: سراج الحق

26 جون, 2022 14:34

ملتان: سراج الحق کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس پیسہ ہے وہ بیرون ملک بھاگ رہے ہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹرین مارچ پارٹی کے لیے نہیں غریب عوام کے لیے ہے، جنوبی پنجاب جل رہا ہے نہروں میں پانی نہیں، بے روزگاری ہے، اس وقت پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مل کر قوم کو بے وقوف بنایا ہے: سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس پیسہ ہے وہ بیرون ملک بھاگ رہے ہیں، نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے ڈرگ، شوگر اور لینڈ مافیا کے نمائندے عوام کا نہیں سوچتے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزگار اور انصاف کے دروازے بند، اخبارات میں خودکشیوں کی خبریں ہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top