جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں: عمران اسماعیل

05 جون, 2022 14:21

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ‏عمران خان پر حملے کے حوالے سے خدشات پہلے سے ہیں، خان صاحب ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ‏عمران خان پر حملے کے حوالے سے خدشات پہلے سے ہیں، خدشات کا ذکر خان صاحب خود بھی کرچکے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک، اسلام دشمن قوتیں عمران خان کے خلاف یکجا ہوچکیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانت ختم ہونے پر یہ سیکیورٹی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی: وزیر داخلہ

ان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت عمران خان مخالف ہر غلط قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے، خان صاحب ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top