جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

معاشی چیلنجز درپیش ہیں لیکن جلد ہی صورتحال پر قابو پالیں گے: گورنر پنجاب

25 جون, 2022 12:29

بہاولپور: بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے ترقی کے مختلف منصوبوں کو التوا میں ڈال دیا، معاشی چیلنجز درپیش ہیں لیکن جلد ہی صورتحال پر قابو پالیں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی سفری سہولت کیلئے بسوں کی تعداد کو بڑھادیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کو بہاولپور کی صفائی ستھرائی کیلئے مشینری فراہم کردی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تسلسل کیلئے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے : گورنر پنجاب کی چینی کونسل جنرل سے گفتگو

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کیلئے منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں، بہاولپور میں لڑکیوں کے کالج سمیت تعلیمی منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں، سابق حکومت نے ترقی کے مختلف منصوبوں کو التوا میں ڈال دیا، معاشی چیلنجز درپیش ہیں لیکن جلد ہی صورتحال پر قابو پالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کردی تھی، ہم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top