جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا، یوکرین پر بلا جواز حملے کیلئے روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی : بائیڈن

24 فروری, 2022 16:09

واشنگٹن : امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روس کا احتساب کریں گے، یوکرین پر حملہ بلا جواز ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے یوکرائنی ہم منصب وولوڈیمیر زیلنسکی سے بات کی ہے اور انہیں ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو وہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے روس کے حملے کو بلا اشتعال اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روس کا احتساب کریں گے اور سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ ہم یوکرین اور یوکرائنی عوام کو مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر حملہ، تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر فی بیرل کا اضافہ، روسی کرنسی کریش

بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو گروپ آف سیون کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد امریکی عوام سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top