جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عراق بھیجے جانے والے بھارتی کھانسی کے سیرپ پر عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

09 اگست, 2023 10:52

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت میں بنے ناقص کھانسی کے سیرپ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں بھارت سے بھیجے جانے والی دوا پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

عالمی ادارےکے مطابق "بھارتی کمپنی کا ’کولڈ آؤٹ‘ سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کیلئے استعمال ہوتا ہے، بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ میں زہریلے اجزاء شامل ہیں جو موت کا سبب بن سکتے ہیں۔”

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ” بھارتی مینوفیکچرر اور مارکیٹرز نے مصنوعات کی حفاظت اور معیار کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کوکوئی گارنٹی فراہم نہیں کی ہے۔”

واضح رہے کہ بھارت میں بنائے جانے والے کھانسی کے شربت سے گزشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ ایک کھانسی کا شربت کیمرون میں بھی بچوں کی اموات کا سبب بنا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top