جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنگ یوکرین اور روس کی، نقصان امریکہ، یورپ اور بھارت کا، فاتح چین ہوگا

03 مارچ, 2022 16:33

کراچی: موجودہ اور آنے والے وقت میں امریکہ اور نیٹو کی توجہ روس کی جانب ہوگی، یوکرین کا مستقبل جو ہو، سرد جنگ برقرار رہے گی، مگر اس تمام صورتحال کا فاتح چین ہوگا، ہوسکتا ہے کہ عالمی نئی صف بندی میں چین کو تائیوان کے خلاف کارروائی کی غیر اعلانیہ اجازت بھی مل جائے۔

جس دن روس نے یوکرین پر حملہ کیا، اس بات کو یقینی بنا دیا ہے کہ یورپ میں سرد جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جس میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو ماسکو اور اس کے اتحادیوں کے خلاف نبرد ازما ہے۔

روس کے پراکسی بیلاروس کی جانب سے اپنے آئین میں ترمیم کے بعد اپنی سرزمین پر روسی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے کر یورپ میں سلامتی کی صورتحال مزید پیچیدہ کردی ہے۔

نیٹو سے نمٹنے کے لیئے چین اور روس کا اتحاد بھارت کو بھی مشکل میں ڈال دے گا، کیونکہ بھارت کا فوجی ہارڈویئر کا 60 فیصد روس سے ہی آتا ہے۔ بھارت کو خطرہ ہے کہ چین روس اتحاد میں پاکستان بھی شامل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیسری عالمی جنگ ’’جوہری جنگ‘‘ ہوگی : روس کا امریکہ کو واضح جواب

امریکہ میں رواں سال ہونے والے کانگریس کے انتخابات سے امریکی صدر جوبائیڈن مزید کمزور ہوسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے اکثریت چھین لیں گے، جس کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے لیئے کوئی بھی قانون سازی آسان نہیں رہے گی۔

دوسری طرف روس، آنے والے مہینوں میں اقتصادی پابندیوں کی زد میں آنے کے بعد کمزور ہو جائے گا، جس سے پیوٹن حکومت پر تنقید ہو گی۔ چین دنیا کی غیر چیلنج شدہ سپر پاور بننے کے لیے قطبی پوزیشن میں ہوگا۔

واحد منظر نامہ جہاں چین خود کو خطرے میں پا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اگر روس میں حکومت کی تبدیلی ہوتی ہے اور پیوٹن کی جگہ ایک مغرب نواز صدر ہوتا ہے۔ چونکہ اقتصادی پابندیوں کو کاٹنے میں برسوں لگتے ہیں، جو کہ ممکن نظر نہیں آتا۔

مندرجہ بالا منظرناموں سے یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ روس کی یوکرین جنگ امریکہ، یورپ کو نہیں صرف چین کو ایک بے مثال سپر پاور بننے میں مدد دے گی، جس میں واشنگٹن اور ماسکو ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں اور چین اس تمام صورتحال کا فاتح ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top