جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روپے کی قدر کا توازن برقرار ہے؛ اسد عمر

05 اپریل, 2019 11:08

کراچی: وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ پر بات نہیں ہوئی۔ مارکیٹ میں پیسہ لگائیں، ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانا چھوڑ دیں لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔ روپے کو اوور ویلیو رکھا گیا جس سے معیشت کو نقصان ہوا۔ اسٹیٹ بینک کہہ چکا ہے روپے کی قدر کا توازن برقرار ہے۔ دنیا کھربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے، پاکستان کی صرف 300 ارب کی معیشت ہے۔ پاکستانی کمپنیز صرف ڈومیسٹک ضروریات پوری کرتی ہیں۔

ہمیں سرکاری سوچ سے نکلنا ہے، دنیا کے نظام سے الگ چلے تو نقصان ہوگا۔ حکومت نے مشکل فیصلے کیے، مارکیٹ میں پیسہ لگائیں، ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top