جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کردی

02 فروری, 2024 08:55

 

امریکا نے مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث4اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

پابندی کا شکارڈیوڈ، عینان، شیلوم اور ینون لیوی فلسطینیوں کے املا ک جلانے میں ملوث قرار پائے تھے۔

امریکی صدر بائیڈن نے مالی اور سفری پابندیوں کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ آرڈر اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں سے متعلق امریکی ناراضی کا اشارہ ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند آباد کاروں کے حملوں سے متعلق اسرائیلی حکام سے واضح بات کی۔

ترجمان میتھیوملر نے اس معاملے میں کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کے مخصوص کیسز اٹھائے ہیںاسرائیل سے کہا کہ پابندیوں کی زد میں آنیوالے 4افراد کیخلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے آبادکاروں پر امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر کو مغربی کنارے کی صورتحال سے لاعلم قراردیتے ہوئے کہا کہ چند آباد کاروں کے حملوں پر پابندیوں کا جواز نہیں بنتا۔

واضح رہے فلسطینی میڈیا کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں کی املاک پر468 حملے کئے گئے ہیں اوراکثر حملوں میں اسرائیلی فوج آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ پڑھیں : امریکا نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی،سخت وارننگ جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top