جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں: امریکا

10 اپریل, 2022 14:56

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کے خلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا سے دھمکی آمیز مراسلہ ملتا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top