جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے افغانستان کے لیے سیٹلائٹ ٹی وی چینل شروع کر دیا

01 اپریل, 2022 10:20

کابل : طالبان کی جانب سے وی او اے کی نشریات پر پابندی کے بعد امریکا نے افغانستان کے لیے سیٹلائٹ ٹی وی چینل شروع کر دیا۔

طالبان کی جانب سے ملکی چینلز پر غیر ملکی نشریاتی اداروں کے پروگراموں کو نشر کرنے پر پابندی کے بعد امریکی حکومت نے افغانستان کے لیئے 24 گھنٹے براہ راست سیٹلائٹ ٹی وی چینل شروع کردیا ہے۔ یہ چینل ملک کی پشتو اور دری دونوں زبانوں میں غیر سنسر شدہ خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا

ٹی وی چینل پر کئی تفریحی شوز شروع کیئے گئے ہیں، ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد افغانستان میں اس خلاء کو پُر کرنا ہے، جہاں مقامی چینلز موسیقی کے پروگرام نشر نہیں کر سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top