جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا نے روس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے باہر نکالنے کی کوششیں شروع کردیں

25 فروری, 2022 15:33

واشنگٹن : امریکا نے روس کو سبق سکھانے کے لیئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے نکالنے کی تیاری کرلی ہے۔

امریکی کانگریس نے روس کو سلامتی کونسل سے نکالنے کے لیئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کردی۔ قرار داد کو ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی پیش قدمی جاری، جنگ میں 137 افراد کی ہلاکت، امریکہ، یورپ کی مالیاتی پابندیاں

قرارداد کے مطابق یوکرین پر روس کا حملہ بین الاقوامی امن کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ روسی اقدام سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ اپنے آرٹیکل 23 میں فوری طور پر ترمیم کرے۔ آرٹیکل 23 میں ترمیم کے بعد روس سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top