جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایم کیو ایم میں واپسی کا وقت فاروق ستار نے طے کرنا ہے : خالد مقبول صدیقی

10 جولائی, 2022 11:05

کراچی : ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ واپسی کیسے آنا ہے، کب آنا ہے یہ ڈاکٹر فاروق ستار نے طے کرنا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے عزیز آباد مدنی مسجد میں نماز عید ادا کی، جس کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں۔ واپسی کیسے آنا ہے، کب آنا ہے یہ ڈاکٹر فاروق ستار نے طے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم میں فاروق ستار کی شمولیت پر کارکنان ناراض

انہوں نے کہا کہ قومیں قربانیوں کے ذریعے بنتی ہیں، حکمرانی کرتی ہیں۔ تحریکوں میں دیکھا جاتا ہے کہ کتنی قربانیاں دیں۔ روشن پاکستان کی جانب بڑھنا ہے کہ عالم اسلام میں سر اٹھا کر چل سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں تو مزید بارشیں ہوں گی۔ شہر کو گرین کرنا ہوگا۔ اس مرتبہ انتظامات بہتر تھے، مزید بہتر کیے جا سکتے تھے۔ وسیم اختر کے پاس اختیار نہیں تھے۔ صورتحال بہتر ہے مگر مزید بہتر ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top