جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج

17 نومبر, 2023 12:09

وزارتِ دفاع نے سپریم کورٹ کی جانب سے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

وزارتِ دفاع نے سپریم کورٹ سے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

وزارتِ دفاع نے استدعا کی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کی جائیں، آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59 (4) بھی بحال کی جائے۔

وزارتِ دفاع کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے خلاف حکمِ امتناع کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رُکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابلِ سماعت تھیں، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا۔

 یہ پڑھیں : سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top