جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران سے جوہری مذاکرات کی کامیابی دنوں کی بات ہے : فرانسیسی وزیر خارجہ

25 فروری, 2022 11:36

پیرس : عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری ہیں، فریقین کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کی جانب اشارہ کیا جارہا ہے، اب فرانس کے رہنماء نے کہا کہ یہ ہفتوں کی بات نہیں، دنوں کی بات ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوس لی ڈریان نے پارلیمنٹ میں ایران جوہری معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سچ کی گھڑی پر آ رہے ہیں۔ یہ ہفتوں کی بات نہیں، دنوں کی بات ہے۔ ایران کو یورینیم کی افزودگی پر پابندیوں میں نرمی کے بدلے میں روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری ڈیل پر بات چیت نازک مرحلے پر ہے : ایران

خیال رہے کہ ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کنی نے کہا تھا کہ معاہدے کے فریق معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، لیکن کنی نے خبردار کیا کہ مذاکرات اب بھی ختم ہو سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top