جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جنگ بندی کا آغاز ، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ آج ہوگا

24 نومبر, 2023 11:01

 

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کو گروپ کی صورت میں رہا کیا جائے گا اور غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق جمعہ کو39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے،معاہدے کے تحت حماس آج 13اسرائیلیوں کو رہا کرےگا

ریڈیو کے مطابق ہر اسرائیلی کے بدلے3 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا،یر غمالیوں کے اسرائیل پہنچنے پر فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا،اسرائیلی یرغمالیوں کے گھر پہنچنے پر کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ پڑھیں : کل صبح سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز ہوگا، قطر نے اعلان کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top