جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

3000 سال پرانی حنوط شدہ لاش کی آواز دوبارہ سن لی گئی

25 جنوری, 2020 12:58

سائنس کی مدد سے 3000 سال پرانی حنوط شدہ لاش کی آواز دوبارہ سن لی گئی۔

سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے 3000 سال پرانی ایک راہب کی ممی کی جینے کی خواہش پوری کردی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اس ممی کی لاش کے گلے میں موجود آواز کی نالی کی ایک مصنوعی شکل تیار کی اور اس میں موجود آواز کی نقل تیار کی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مصری راہب نسیمن نے 11ویں رامزیز نامی فرعون کے دور میں زندگی گزاری ہے۔ 1069 سے 1099 قبل مسیح کے دوران یہ دور سیاسی اعتبار سے غیر مستحکم تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مصری آثارقدیمہ نے50سال قبل مسیح حنوط کی گئیں 50 لاشیں دریافت کرلیں

نسیمن واحد حنوط شدہ لاش ہے جو 11ویں رامزیز کے دور کی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ لاش قدیم مصر کو سمجھنے میں ان کی مدد کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top