جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال کا محاصرہ ،اسپتال لاشوں سے بھرگیا

15 نومبر, 2023 12:18

 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری ہے،اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال کا محاصرہ جاری ہےجس سےاسپتال لاشوں سے بھرگیاہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سےفائرنگ کے باعث الشفا اسپتال کے اسٹاف سمیت ہزاروں مریض محصور ہوگئے ہیں،اسرائیلی حملوں سے مزید40مریض دم توڑ گئےہیں ، اسپتال لاشوں سے بھرگیاہے، تدفین کیلئے جگہ نہیں مل رہی ہے۔

ڈائریکٹر الشفا اسپتال کے مطابق بچوں سمیت179لاشوں کی غزہ اسپتال کے صحن میں اجتماعی تدفین کر دی گئی ہیں،جبکہ قبل ازوقت پیدا ہونے والے3بچے دم توڑ گئےہیں۔

 

 

ڈاکٹر کے مطابق قبل ازوقت پیداہونے والے 36بچوں کی زندگیوں کو خطر ہ ہے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الشفا اسپتال کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ ملبے تلے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں پڑی ہیں،سڑکوں اور گھروں میں بھی لاشیں پڑی ہیں، زخمی فلسطینی مدد کیلئے پکارتے ہیں لیکن جواب نہیں دے سکتے،اذیت ناک لمحات میں ہم ان کو مرنے کیلئے چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزارسے تجاوز کرگئی ہیں ۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی ٹینک الشفا اسپتال کے دروازوں تک پہنچ گئے،36نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top