جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سلامتی کونسل میں یوکرین کے علاقوں کو روس میں ضم کرنے کیخلاف ووٹنگ

30 ستمبر, 2022 15:37

نیویارک :  سلامتی کونسل میں روس کو یوکرین کے علاقوں کو ضم کرنے سے روکنے کے لیئے قرارداد پیش کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر ملک فرانس نے کہا ہے کہ روس کے زیر قبضہ یوکرین کے متعدد علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق ماسکو کے ریفرنڈم کے خلاف قرارداد پر ووٹ دیا جائے گا۔

امریکہ اور البانیہ کی جانب تیار کردہ قرارداد کا روس کے ویٹو پاور کے باعث منظور ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کا روس سے الحاق چند دنوں میں متوقع

قرارداد کے مطابق روس کے زیر قبضہ یوکرائنی علاقوں ڈونیسک، لوگانسک، زاپوریژیا اور کھیرسن میں روسی فیڈریشن کی غیر قانونی نام نہاد ریفرنڈم میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان خطوں کی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی اور کسی بھی مطلوبہ الحاق کو مسترد کیا جاتا ہے۔

اس میں رکن ممالک سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان خطوں کے کسی بھی الحاق کو تسلیم نہ کریں اور ماسکو سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری غیر مشروط اور مکمل طور پر یوکرین کی سرزمین سے اپنی تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top