جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی صدر کا شمالی کوریا سے تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار

15 اگست, 2022 14:54

پیانگ یانگ : سرکاری میڈیا کے مطابق روسی صدر نے شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان سے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جزیرہ نما کوریا پر جاپان کے قبضے کے خاتمے کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر کم کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا گیا کہ وہ ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ قریبی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا "مشترکہ کوششوں کے ساتھ جامع اور تعمیری دو طرفہ تعلقات کو وسعت دیتے رہیں گے۔ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیائی خطے کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے لاحق خطرات، جوہری ہتھیاروں کو متحرک کرنے کیلئے تیار ہیں : شمالی کوریا

کم نے بھی پیوٹن کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر فتح کے ساتھ روسی – شمالی کوریا کی دوستی قائم ہوئی تھی۔

کم نے لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دشمن فوجی قوتوں کی طرف سے دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کو ناکام بنانے کے لیے ان کی مشترکہ کوششوں کے باعث تزویراتی اور حکمت عملی تعاون، حمایت اور یکجہتی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top