جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملکی سطح پر بجلی کی سپلائی میں کمی ہے، لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے : کے الیکٹرک

14 اکتوبر, 2022 10:36

کراچی : کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہمارا سسٹم مستحکم ہے، ملکی سطح پر بجلی کی سپلائی میں کمی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر کے بیشتر مقامات پر بجلی کی سپلائی معمول پر ہے، وزارت توانائی کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں فالٹ کی وجہ سے پاکستان بھر کے متعدد شہر متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی سمیت جنوبی حصے میں بجلی کی فراہمی معطل

ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک محفوظ اور فعال ہے۔ سسٹم مستحکم ہے، تاہم ملکی سطح پر بجلی کی سپلائی میں کمی کی صورتحال بدستور موجود ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top