جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

متحدہ عرب امارات کا رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان

16 جنوری, 2024 14:27

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس حوالے سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا اور اب یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

یہ پڑھیں :پاکستان کا گردشی قرضہ آئی ایم ایف سے بہتر ڈیل میں بڑی رکاوٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top