مقبول خبریں
کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
کراچی: شہر قائد میں آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ہے، کراچی میں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قلات اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔