جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے: بلاول بھٹو

21 نومبر, 2023 16:27

دیر: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاست دانوں کی انا کا مسئلہ ہے، پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، معلوم نہیں بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، بزرگ سیاستدان سیاست کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، پاکستان کے عوام بہت سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ملک کے عوام دکھ اور مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام اور ملک کا نقصان ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سنگین مسائل کو حل کرنا ہم سب پر فرض ہے، سنجیدگی اور خلوص نیت سے کام کرکے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے، انتقامی سیاست کو ختم کرکے ترقی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا، کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاست دانوں کی انا کا مسئلہ ہے، پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، معلوم نہیں بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، بزرگ سیاستدان سیاست کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ سیاستدان انتظامیہ کے زور پر نہیں اپنے منشور پر الیکشن نہ لڑیں: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عوام مجھے موقع دیں پاکستان کی قسمت بدل کر دکھاؤں گا، ہماری حکومت بنی تو مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں کی حکومت ہوگی، اتحادی حکومت میں بار بار وزیر خزانہ کو تبدیل کیا گیا، آپ نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا، پیپلز پارٹی کی حکومت اشرافیہ کی نہیں عوام کی حکومت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا مداخلت نہیں کریں گے، ہم نے خیر مقدم کیا، سیاسی جماعتوں کا ارادہ ہے کہ 18 ویں ترمیم تبدیل کریں، وہ الیکشن جیتیں گے نہ انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، الیکشن جیت کر 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کریں گے، پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو سمجھا پاکستان کے اہم بحرانوں کا مقابلہ کریں گے، شروع میں اتحاد اچھا چلا، جمہوری طریقے سے حکومت لی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top