جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شیخ رشید کی حراست سے متعلق پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

22 ستمبر, 2023 11:01

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو حراست میں لیے جانے سے متعلق پولیس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر کو حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شیخ رشید فیز 3 سے گرفتار ہوئے جو راولپنڈی پولیس کی حدود میں نہیں آتا۔

دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔

 ہہ پڑھیں : بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ نےمعطل کر دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top