جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب رہا : وزیراعظم آفس

24 اپریل, 2023 16:28

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب رہا۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق، 72 گھنٹے سےجاری خصوصی ہنگامی پلان کی نگرانی براہ راست وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور اس دوران 427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئےجہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گے۔

ان 427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے اور خصوصی طیاروں کےذریعے ان کی پاکستان واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دوست ممالک اور خطےمیں موجود پاکستانی سفارتخانےمدد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کے کامیاب پلان پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، سوڈان میں موجود پاکستانی سفیر، وزارت خارجہ کےحکام اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر کو شاباشی دی۔

وزیراعظم نے فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عسکری حکام اور تمام متعلقہ ذمہ داروں نے انخلا کی جامع حکمت عملی تیارکی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی خصوصی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے پاکستانیوں کے انخلا میں خصوصی معاونت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصرکی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ پڑھیں : سوڈان میں مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں جاری، غیر ملکی افراد کا تیزی سے انخلا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top