جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشتگردی اور قابض افواج کیخلاف اپنا دفاع کریں: صدر محمود عباس

08 اکتوبر, 2023 09:22

محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشتگردی اور قابض افواج کے خلاف اپنا دفاع کریں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی قابض فوجیوں کی دہشتگردی کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو پیغام دیا کہ فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشتگردی اور قابض افواج کے خلاف اپنا دفاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم اس کا بدلہ طاقت سے لیں گے: اسرائیلی وزیراعظم

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔

 بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top