جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی ارکان کانگریس کاپاکستانی الیکشن نتائج کو تحقیقات تک تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ

11 فروری, 2024 08:57

امریکا کے چند ارکان کانگریس نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس ممبر الہان عمر کا کہنا ہے بدانتظامی کے متعدد الزامات کی قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات تک امریکی محکمہ خارجہ پاکستانی انتخابات کو تسلیم نہ کرے۔

 

امریکی کانگریس کی خاتون رکن جیسمین کروکٹ نے بھی پاکستان کے انتخابات میں بدانتظامی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی الیکشن کے حوالے سے کانگریس کے رکن گریگ کاسر نے کہا کہ امریکا کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ نتائج کو تسلیم کرنے سے پہلے ایک قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات مکمل کی جائیں۔

اس کے علاوہ امریکی رکن کانگریس لیزا میک کلین نے بھی کہا کہ آزاد انہ اور منصفانہ انتخابات کا تقدس دنیا بھر میں جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے

اکانگریس کی رکن سوزی لی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے حالیہ انتخابات میں بدانتظامی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ پڑھیں : امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کا پاکستان کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top