جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے: انوار الحق کاکڑ

09 نومبر, 2023 17:43

تاشقند: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ای سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ای سی او سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے اور وفد کا والہانہ استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے اہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی، ای سی او ریجن میں مزید سرحدی اور تجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی کونسل قائم کررکھی ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہریوں کو بلاجواز نشانہ بنانا عالمی قوانین کیخلاف ہے:انوار الحق کاکڑ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ای سی او کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top