جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہوگئی

13 نومبر, 2023 10:51

غزہ : غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات معطل کردیے ہیں، اس کی وجہ اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز الشفا ہسپتال کے اطراف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر نے آنے والے دنوں میں متعدد قیدیوں کی رہائی کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل قیدیوں کی پہلی کھیپ کو رہا کرنے سے پہلے کسی بھی جنگ بندی یا ایندھن کے داخلے کو مسترد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت

اطلاعات کے مطابق اتوار سے قبل حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے کہا تھا کہ تحریک قیدیوں کے معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی ردعمل کا انتظار کر رہی ہے، اس معاہدے کے تناظر میں تمام عام شہری اور دوہری شہریت والے افراد کی رہائی پر بات چیت کی جارہی ہے۔

یاد رہے حماس نے اس سے قبل انسانی وجوہات کی بنا پر خواتین قیدیوں کو رہا کیا تھا جن میں دو امریکی اور دو اسرائیلی شامل تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top