جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا

12 فروری, 2023 13:42

نیویارک: نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی شدت پسندی شدید اضافہ ہوا، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں ہے، نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا، مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے۔

رپورٹ میں شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ مودی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا سر گرم رکن ہے، مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادی اظہار پر کریک ڈاؤن کیا، مودی سرکار نے تنقیدی آوازوں کو دہشت گردی قوانین سے دبایا، میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گی، ہندو انتہا پسند بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

پولگرین کے مطابق مودی الیکشن جیت کر آئین تبدیل کرکے بھارت کو ہندو ملک قرار دیدے گا، مضامین ظاہر کرتے ہیں عالمی میڈیا میں مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں سوال کیے گئے ہیں کہ کیا عالمی میڈیا اور مغرب مودی کی 2024 میں جیت پر پریشان ہے؟، مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی ہوس میں پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچائے گا؟، کیا ایک اور مودی دور حکومت بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو خطرناک حد تک فروغ نہیں دے گا؟، کیا ہندوتوا کے تحت چلنے والا ایٹمی بھارت خطے بالخصوص پاکستان اور عالمی دنیا کی سلامتی کیلیے خطرہ تو نہیں؟۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top