جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیاں پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

15 فروری, 2024 15:34

حکومت سازی خصوصاً آئینی عہدوں سے متعلق امور پر مسلم  لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا رہنما ن لیگ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر مذاکراتی کمیٹی کااجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، سینیٹ انتخابات، صدارتی انتخابات سمیت دیگر امور پرغور کیا جارہا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ کابینہ کے بعض ارکان بھی زیر بحث ہیں۔

خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام اور اسحاق ڈار سمیت دیگر کے نام بھی زیر غورہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف گیلانی، خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف کے نام گردش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نفیسہ شاہ اور سینیٹر شیری رحمان کے نام بھی زیرِ غور ہے۔

خبر میں اپڈیٹ جاری ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top