جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حج درخواستیں بڑھانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا

14 دسمبر, 2023 18:33

اسلام آباد: حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت تاحال 53 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور اسپانسر شپ اسکیم کیلئے ساڑھے 22 ہزار درخواستوں کی منتظر ہے، وزارت مذہبی امور نے نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کیں ہیں، موبائل فون صارفین کو سرکاری حج اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج پالیسی 2024 کا اعلان :حج پیکج میں 1 لاکھ روپے کمی کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ پہلی مرتبہ سرکاری حج اسکیم کیلئے رنگ ٹونز کا استعمال کیا جارہا ہے، اسپانسر شپ اسکیم کیلئے بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top