جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میکسیکو کے صدر کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے اپنی کرسی بچانے میں کامیاب رہے

11 اپریل, 2022 15:12

میکسیکو کے صدر کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے اپنی صدارت کی قانونی مدت کو پوری کریں گے، اس ریفرنڈم نے انہیں مزید مضبوط کرلیا ہے۔

میکسیکو کے 68 سالہ صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے ریفرنڈم سے آسانی سے بچ گئے۔ ریفرنڈم میں عوام نے فیصلہ کرنا تھا کہ انہیں استعفیٰ دینا چاہیے یا اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، 19 افراد ہلاک

ابتدائی ووٹوں کی گنتی کے مطابق، 2018 میں چھ سالہ مدت کے لیے منتخب ہونے والے صدر نے 2024 تک اپنے عہدے پر رہنے کے حق میں تقریباً 90 اشارعیہ 9 فیصد کی اکثریت حاصل کی۔

ٹرن آؤٹ کی شرح 17 سے 18.2 فیصد کے درمیان تھی، یعنی اگر لوپیز اوبراڈور ہار جاتے، تب بھی نتیجہ قانونی طور انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا تھا۔

میکسیکو میں اپنی نوعیت کا پہلا ریفرنڈم کے حامیوں نے کہا کہ یہ جمہوری احتساب کو بڑھانے کا ایک طریقہ ہے، جس سے ووٹروں کو اعتماد میں کمی کی وجہ سے صدر کو ہٹانے کا موقع ملتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top