جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدلیہ، فوج سمیت دیگر اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

06 جولائی, 2022 13:41

لاہور : عدالت میں عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی منظم مہم کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

شہری اختر علی نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی اور صوبائی اداروں اور پی ٹی آئی رہنماء عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین و قانون میں آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے، مگر مسلسل منظم مہم چلانا جرم ہے۔ عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چئیرمین جوائنٹ چیفس کا دورہ ایران، صدر سمیت اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں

درخواست کے مطابق اداروں کیخلاف مہم چلانے کے پیچھے پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل متحرک نظر آتا ہے۔ اداروں کیخلاف پی ٹی آئی کا ایک رہنما بیان دیتا ہے، پھر اس بیان کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل نے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو اسکینڈلائز کیا۔

درخواست میں لکھا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ کو عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے پر فیصلے میں حکم جاری کرنا پڑا۔ لاہور ہائیکورٹ حکومت اور ایف آئی اے کو اداروں کیخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اداروں کو اسکینڈلائز، جھوٹا مواد بنانے اور پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ حکومت کو پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top